ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بدعنوانی کے معاملے میں نواز شریف‘ ان کی بیٹی ا وردامادکو قید کی سزا

بدعنوانی کے معاملے میں نواز شریف‘ ان کی بیٹی ا وردامادکو قید کی سزا

Fri, 06 Jul 2018 23:25:33    S.O. News Service

اسلام آباد:6/جولائی(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن کے ایک مقدمے میں دس برس جب کہ ان کی بیٹی مریم نواز کو سات برس قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ اسی مقدمے میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔نواز شریف پر الزام تھا کہ انہوں نے برطانیہ کے لندن میں ایون فیلڈ کے مقام پر غیرقانونی رقوم سے فلیٹس خریدے تھے۔ جنہیں پاکستانی عوام سے چھپایا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فلیٹس سن 1993 سے شریف خاندان کی ملکیت تھے۔احتساب عدالت نے اس مقدمے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر80 لاکھ پاؤنڈ (ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد) اور مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈ (30 کروڑ روپے سے زائد) جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔اس عدالتی فیصلے کے ساتھ ہی مریم نواز شریف اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل ہو گئے ہیں۔نواز شریف نے عدالت کے آج کے فیصلے کو سیاسی اغراض پر مبنی قرا ردیا۔ کہا جارہاہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔


Share: